انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ اختتا م پذیر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے دھار گلون ہائر سکینڈری سکول میں کھیلے جارہے انٹر زونل ٹورنامنٹ بوائز اینڈ گرلز انڈر 14اور انڈر 17اختتام پذیر ہوگیا ۔زیڈ ای پی او بالاکوٹ نعیم احمد خان کی قیادت میں کھیلے جارہے ٹورنا منٹ کے فائنل میچوں کی تقریب میں پرنسپل ہائر سکینڈری سکول دھار گلون بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔

 

اس دوران کبڈی ،کھو کھو ،والی بال ،کیرم اور شطرنج وغیرہ مقابلوں کے فائنل میچ کھیلے گئے ۔انڈر 14کھو کھو میں نیشنل اکیڈمی ،انڈر 14گرلز کھو کھو میں نیشنل اکیڈمی ،انڈر 17بوئز والی بال میں نکہ منجہاڑی اور اندر 17کبڈی میں بھی نکہ منجہاڑی نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اندر 17گرلز کبڈی میں دھراٹی کی ٹیم کامیاب رہی ۔میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔