عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بھدرواہ// شطرنج، کیرم، ایتھلیٹکس، ریسلنگ، کبڈی، والی بال، ٹیبل ٹینس،رساکشی کے شعبوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے انڈر 19 کیلئے انٹر سکول زونل سطح کا ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں شروع ہوا۔کبڈی بوائز ہائر سکینڈری سکولبھدرواہ کے افتتاحی میچ نے ہائر سکینڈری سکول سرتنگل کو 17 پوائنٹس سے شکست دی۔ والی بال میں بوائز ہائر سکینڈری سکو ل بھدرواہ نے ہائر سکینڈری سکول سرتنگل کو 2-0 سیٹس سے شکست دی جبکہ ہائر سکینڈری سکول بھلڑہ نے ہائر سکینڈری سکول چنتا کو 2-1 سے شکست دی۔