کپوارہ //ہندوارہ کے اننون کرالہ گنڈ علاقے میں ریچھ نے بستی کی طرف رخ کر کے2خواتین سمیت3افراد پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔ زخمیو ں میں 78سالہ ساجہ بیگم زوجہ غلام احمد راتھر کو مزید علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیاجہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہفتہ کے روز اننون کرالہ گنڈ میں ریچھ نے اپنے کھیتو ں میں کام کررہے 2خواتین ساجہ بیگم، عائشہ بیگم زوجہ عبدالحمید راتھر اور بشیرا حمد ڈار ولد محمد مختار ڈار پر حملہ کیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ریچھ نے گزشتہ ایک ماہ سے اس علاقہ میں ڈھیرہ جما لیا ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں ۔کچھ روز قبل مذکورہ ریچھ نے محمد یاسین نامی ایک شہری کے گائو خانے میں گھس کر اس کے نصف درجن بھیڑ بکریا ں چیر پھا ڑ کر ڈالی تھیں ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ریچھ کو پکڑنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں ۔