اننت ناگ: کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا عارضی ملازم شدید زخمی

 
اننت ناگ//محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے عشمقام اریگولو کا رہائشی محکمہ بجلی کا عارضی ملازم عبدالرشید بھٹ عمر تقریباً 31 سال ولد محمد اکبر بھٹ گاوں اکاد میں بجلی کے تار بچھاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
 
زخمی ملازم کو خصوصی علاج کے لیے سنگین حالت میں ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیاگیا ہے۔
 
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔