عظمیٰ نیوزسروس
اننت ناگ//ضلع پولیس لائنزاننت ناگ میں ’شہیدہمایوں سپورٹس ٹورنامنٹ ‘والی بال مقابلے اختتام پزیدہوئے ۔پولیس کے اہتمام سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں کامقصد ضلع میں کھیل سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔لڑکوں کے ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ آرائی ہوئی ۔فائنل مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل اورڈگری کالج اترسو کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی جس میں ڈگری کالج کھنہ بل نے فتح حاصل کی۔لڑکیوں کے مقابلے میں 8ٹیموں نے حصہ لیااورفائنل مقابلہ گرلزڈگری کالج اننت ناگ اور بلووالی بال کلب کے درمیان کھیلاگیا جس میں بلیو والی بال کلب کو فتح حاصل ہوئی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹرجی وی سندیپ نے جیتنے والی اوررنراَپ ٹیموں کونقدانعام اور ٹرافیاں عطاکیں۔ایس ایس پی نے ضلع میں کھیل سرگرمیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس ضلع میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔