سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں جمعرات کو مزید 1لاکھ 68ہزار 389افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ۔جموں و کشمیر میںمجموعی طور پر 1کروڑ 17لاکھ 37ہزار355 میں سے 86لاکھ 96ہزار 833نے پہلا ڈوز جبکہ 38لاکھ 78ہزار 060افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اننت ناگ میں مزید 17ہزار 111 افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا اور اسطرح اننت ناگ کشمیر کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آنے والے تمام لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے جبکہ جموں صوبے میں پونچھ، رام بن اور سانبہ میں بھی 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل کی گئی ہے۔ پونچھ میں 3907افرادکو کوروما مخالف ویکسین دیکر 100فیصد ٹیکہ کاری کا حدف مکمل کیا گیا ہے۔ پونچھ میں مجموعی طور پر 5لاکھ 16ہزار 213افراد کو کورونا مخالف کو ویکسین دئے گئے۔ رام بن ضلع میں2134افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیاگیا ہے اور یہاں ویکسین لینے والوں کی تعداد 2لاکھ 98ہزار 458ہوگئی ہے۔ رام بن میں بھی 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ سانبہ ضلع میں بھی مزید 889افراد کوکورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے اور اسطرح یہاں کورونا مخالف ویکسین لینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 860افراد ہوگئی ہے اور یہاں بھی 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر دیگر 16اضلاع میں کولگام میں 11 ہزار 122،شوپیان میں637 ، پلوامہ میں 9ہزار 358، سرینگر میں 21ہزار412، جموں میں 9ہزار 545، راجوری میں 7ہزار 430، ادھمپور میں 3527، کٹھوعہ میں 4ہزار 98 اور ڈودہ میں 4ہزار 143افراد کو ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ لینے والے 1 کروڑ 17لاکھ37 ہزار 355ہوگئی ہے جن میں 1کروڑ 17لاکھ 37 ہزار355افراد کی عمر 18سال سے زیادہ تھی جبکہ 5لاکھ 98 ہزار فرنٹ لائن ورکروں اور 1لاکھ 98ہزار ہیلتھ ورکروں کو بھی ٹیکہ دئے گئے ہیں۔