اننت ناگ//اے اے جی بوائز کے صوبائی سطح کے بین ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا کل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اسپورٹس اسٹیڈیم پہلگام میں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر بشیر احمد کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے شرکا کو نصیحت بھی کی کہ وہ حقیقی اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیل کر کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔قبل ازیں مہمان خصوصی نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے بینر تلے حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔جے ڈی، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کھلاڑیوں کے ساتھ قیمتی وقت صرف کیا جس سے انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں کشمیر ڈویژن کے دس اضلاع سے تقریباً 120 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔