ترال//امیرآباد ترال میں ایک طالب علم اخروٹ کے درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق امیرآباد ترال کا22برس کا طالب علم عرفان احمد تراگ ولدمحمدایوب گھر کے قریب درخت سے اخروٹ اُتار رہاتھا کہ اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گرکر شدیدزخمی ہوا۔مذکورہ طالب علم کو اگر چہ فوری طور سن ضلع اسپتال ترال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے سرینگر منتقل کیا،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔نوراحمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ عرفان نے حال ہی میں پالی ٹیکنیک سے سول انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی تھی۔