سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار432ٹیسٹ کئے گئے جن میں 30سفر کرنے والوں سمیت 4169افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 60ہزار 57 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 67افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 3400کا ہندسہ پار کرکے 3422تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو جموں و کشمیر میں مزید 4169افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 1581جموں جبکہ 2651افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 2651افراد میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 2642افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 2651متاثرین میں سرینگر میں674، بارہمولہ میں 333، بڈگام میں393، پلوامہ میں 187، کپوارہ میں206، اننت ناگ میں 255، بانڈی پورہ میں 215، گاندربل میں 117، کولگام میں 206 اور 65شوپیان ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں 26افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 4، سکمز میں 2، جے وی سی میں 3،ضلع اسپتال پلوامہ میں 3، ضلع اسپتال کولگام میں 3، سب ضلع اسپتال کپوارہ میں 2، جی ایم سی اننت ناگ میں 2، جی ایم سی بارہمولہ میں 2،سی ڈی اسپتال میں 2، سی ایچ سی پیٹھکوٹ میں 1، لل دید میں ایک اور رعناواری اسپتال میں ایک فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1800کا ہندسہ پار کرکے 1810ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مزید 1581افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 21بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1497افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ 1581متاثرین میں جموں میں499، ادھمپور میں180، راجوری میں 158، ڈوڈہ میں 79، کٹھوعہ میں 174، سانبہ میں 117، کشتواڑ میں 55، پونچھ میں 56، رام بن میں 124 جبکہ ریاسی میں 76افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 100710تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو جموں میں مزید 41افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 17، جی ایم سی راجوری میں 7، جی ایم سی کٹھوعہ میں ایک، گاندھی نگر اسپتال میں ایک، جی ایم سی ڈوڈہ میں 2، ضلع اسپتال ادھمپور میں 2، ایس ایم وی این ڈی ایچ میں 2، سی ایچ سی مینڈھر میں ایک، سی ایچ سی بھدروا میں ایک جبکہ 7افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1600کا ہندسہ پار کرکے 1612ہوگئی ہے۔