عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس آج یعنی 25 جون (اتوار) کو لیک ویو پولیس گالف کورس بلیوارڈ سری نگر میںجے اینڈ کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن سرینگر کے تعاون سے سائیکل ریس’امن کیلئے دوڑ۔’2023 “Pedal for Peace” ‘کا انعقاد کر رہی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ تقریب ڈی جی پی دلباغ سنگھ کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سنیچر کوایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی آئی جی آرمڈ شاہد معراج نے کی، جس نے تمام افسران کو اپنے متعلقہ کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران ڈی وائی ایس پی کلدیپ ہنڈونے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور تمام متعلقہ انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں تمام نامزد نوڈل آفیسروں، سب کمیٹیوں کے چیئرمین اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔