عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیاں اور بڈگام اضلاع سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی و سماجی لیڈران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے کل اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں باضابطہ طور اپنی پارٹی جوائن کی، جبکہ اس موقعے پر اْن کا پْرتپاک استقبال کیا گیا۔نئے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ مختلف علاقوں سے اپنی پارٹی کے حق میں بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کی عکاس ہے کہ عوام کا پارٹی کی حقیقت پسندانہ سیاست اور امن، ترقی، اور خوشحالی کے لیے اس کے عزم پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے ان اشخاص کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کیڈر کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔شوپیان سے شامل ہونے والوں میں عاقب جاوید باندے، ایڈووکیٹ تنویر احمد ٹاک، چیئرمین اوقاف کمیٹی شاداب کریوا محمد اقبال، ہلال احمد راتھر، اویس احمد، جنید، احمد بٹ، اعجاز احمد کمار، ابرار امتیاز اور دیگر اشخاص شامل تھے۔سیتھہارن بڈگام سے نئے شامل ہونے والوں میں منظور احمد شیخ، شبیر احمد شیخ، اعجاز احمد شیخ، آصف احمد شیخ اور دیگر شامل تھے۔ادھر اپنی پارٹی کے ضلع بڈگام یونٹ کے اہتمام سے کل پارٹی صدر ضلع بڈگام ایڈوکیٹ اویس اشرف شاہ کی سربراہی میںچرارشریف میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جسمیں ورکروں, عہداروں اور پارٹی کے متعدد لیڈروں نے شمولیت کی ۔اس موقعے پر چرارشریف کانسچونسی سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈروں نے اپنا عظم دہرایا کہ وہ عوام الناس کے نزدیک جاکر انکے درپیش چلینجوں کا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ میدان کارزار میں آگے نکلتے ہیں۔