سرینگر// امر سنگھ کالج وادی کا ایک اعلیٰ کثیر المقاصد ادارہ ہے جس میں مختلف شعبوں میں تقریباً 5000 لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں ۔طلباء کو کالج کے کھیل کے کیلنڈر کے مطابق کالج کے پلے گراؤنڈ میں کھیلنا ہوتا ہے۔یہ دیکھا گیا ہے کہ باہر کے لوگ کالج کے پچھلے حصے سے سرکاری اوقات میں کالج کے میدان میں داخل ہوتے ہیں جو کالج کے لڑکوں اور لڑکیوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے۔اسی مناسبت سے کالج انتظامیہ نے امر سنگھ کالج کے آس پاس کے رہائشیوں اور خاص طور پرکلبوں کومطلع کیا ہے کہ باہر کے شخص کو صبح9بجے سے شام5بجے تک کھیل کے میدان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔