امریکہ کے زیادہ تر رائے دہندگان بائیڈن کو کمزور رہنما سمجھتے ہیں

یواین آئی

واشنگٹن// امریکہ میں زیادہ تر ممکنہ رائے دہندگان صدر جو بائیڈن کو دیگر حالیہ صدور کے مقابلے میں امریکی فوج کا کمزور کمانڈر اور سربراہ مانتے ہیں۔یہ انکشاف 18 اور 20 مارچ کے درمیان ہونے والے راسموسن رپورٹس کے سروے میں ہوا ہے۔ منگل کو ہونے والی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 53 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ بائیڈن حالیہ امریکی صدور کے مقابلے میں کمزور فوجی کمانڈر ہیں۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان میں سے ایک چوتھائی سے بھی کم یعنی 24 فیصد کا خیال ہے کہ بائیڈن دیگر حالیہ صدور کے مقابلے میں ایک مضبوط فوجی رہنما ہیں، جب کہ 20 فیصد بائیڈن کو دوسرے صدور کی طرح دیکھتے ہیں۔ پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے بعد سے اعداد و شمار میں صرف معمولی تبدیلی آئی ہے۔