واشنگٹن//امریکہ میں شکاگو کی ایک عدالت نے ایک سیا فام نابالغ لڑکے کے قتل کے معاملے میں ایک پولس اہلکار کو تقریبا سات برس قید کی سزا سنائی ہے ۔کک کاؤنٹی سرکٹ کے جج وان ڈیک نے جمعہ کہ یہ سزا سنائی۔ انہوںنے 17 سالہ لاکوان میک ڈونالڈ کے قتل کے لئے پولس اہلکار ڈیک کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر ڈیک کو 81 ماہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔’’سال 2014 میں پولس اہلکار نے معمولی جھگڑے کے بعد نابالغ لڑکے کو گولی مار دی تھی۔یو این آئی