نیویارک//امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔جان ہا پکنز یونیورسٹی نے اس کی اطلاع فراہم کی ۔ یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کے اب تک 1300079 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے یہاں اب تک 78320 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق نیویارک میں سب سے زائد 333122 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ یہاں 26563 مریض ہلاک ہو ئے ہیں ۔ نیو جرسی میں 137397 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں 9116 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ میسا چوسٹس، ایلی نوائے ، کیلی فورنیا اور پنسلوانیا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔