واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے بحران کا شکار کسانوں کی مدد کے لئے ان سے تین ارب ڈالر کے ڈیری مصنوعات اور گوشت کی خرید کی جائے گی۔مسٹر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ امریکہ اپنے کسانوں، فارم آپریٹر اور خصوصی فصل پیدا کرنے والوں سے تین ار ب ڈالر قیمت کے ڈیری، میٹ، کھانے کا سامان اور رسوئی کا سامان خریدے گا جس سے ان تمام کو بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ یہ کام اگلے ہفتے شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے حکومت کی اس پہل کو ‘فارمرس ٹو فیملی فوڈ باکس’ کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کے لئے اچھی خبر ہے ۔امریکی صدر نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا سے پیدا ہوئے بحران کا سامنا کررہے کسانوں اور فارم آپریٹروں کی مدد کے لئے 19ارب ڈالر کے راحتی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور تین ارب ڈالر ڈیری مصنوعات اور میٹ کی خرید اسی مہم کا حصہ ہے ۔