عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ممبئی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بڑی بہن راجیشوری بین شاہ کا کل ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ راجیشوری بین کی عمر 65 سال تھی اور وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ انہیں ایک ماہ قبل احمد آباد سے ممبئی شفٹ کیا گیا تھا۔ راجیشوری بین شاہ کے انتقال کے بعد امت شاہ نے گجرات میں اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ایک ناتھ شندے نے خراج عقیدت پیش کیا۔مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے شاہ کی بہن کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیشوری بین کا جانا پورے شاہ خاندان کے لیے صدمہ ہے۔ میں ذاتی طور پر اس دکھ میں شریک ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ امت بھائی اور پورے شاہ خاندان کو اس صدمے پر صبر ملے۔شاہ نے تمام پروگرام منسوخ کر دیئے۔بی جے پی کے ایک کارکن نے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھیں اور ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں انہوں نے پیر کی صبح آخری سانس لی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہن کی موت کے بعد شاہ نے اپنے دن کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔