عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی //ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رشتے لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں۔ یو اے ای صدر محمد بن زاید آل نہیان منگل کے روز احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریند مودی نے ان کا استقبال کیا۔ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان ’وائبریٹ گجرات گلوبل سمٹ‘ میں حصہ لینے کے لیے گجرات پہنچے ہیں۔ یہاں انھوں نے پی ایم مودی کے ساتھ ایک روڈ شو بھی کیا۔جہاں تک محمد بن زاید ل نہیان اور پی ایم مودی کے روڈ شو کا سوال ہے، خبر رساں ایجنسی نے احمد آباد سٹی کے پولیس ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے پہلے ہی یہ خبر دے دی تھی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (ٹریفک-مشرق) سفین حسن نے روڈ شو کو لے کر جانکاری دیتے ہوئے پہلے بتا دیا تھا کہ تین کلومیٹر طویل روڈ شو ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کی طرف سے یو اے ای کے صدر کا استقبال کرنے کے بعد شام کو شروع ہوگا۔