الجزائر سٹی// الجزائر میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 28 فوجیوں اور37 شہریوں سمیت 65 افراد ہلاک ہو گئے۔آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت الجزائر سٹی سے 100 کلومیٹر مسافت پر واقع صوبہ تیزی وزو سرفہرست ہے۔ ملک کے 18 صوبوں میں 71 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ تیزی وزو میں 22، شمال مشرقی ساحلی پٹی کے صوبوں بیجایا اور تاریف میں 13 اور صوبہ جیجل میں 11 مقامات پر لگی آگ کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ الجزائر ی فوج بھی آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شامل ہے۔ ادھر وزیر داخلہ کامل بلجود نے اپنے بیان میںآگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔