اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے 14 فروری کو ادلب کی پہلی بین ایجنسی کے دورے کے بعد اب تک شمال مغربی شام میں سرحد پار 200 مشن کو انجام دیاہے۔اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دی۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا،اتوار کو ہوئے مشن اور باب السلام کوپار کرتے ہوئے، عالمی ادارہ صحت کے اہلکاروں نے شمال مغرب میں عفرین اور عزاز میں صحت کی سہولیات اور اور ڈبلیو ایچ او نے گوداموں کا معائنہ کیااور اپنے مقامی ساتھیوں سے ملاقات کی۔
ترکی کی سرحد پر واقع باب السلام اور الرائے کو ابتدائی طور پر فروری کے زلزلے کے بعد تین ماہ کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اجازت کی کئی بار تجدید کی جا چکی ہے۔شام کی حکومت نے اس کے بعد سے باب الحوا کے راستے ترکی کی سرحد تک امداد کی ترسیل کی اجازت دینا شروع کر دی ہے اور 7 اگست کو اقوام متحدہ کے ساتھ اس کراسنگ کے چھ ماہ تک استعمال جاری رکھنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ دوجارک نے منگل کو کہا کہ ہم ابھی بھی سمجھوتے کو کیسے نافذ کیا جائے، اس کے آپریشنل تفصیلات پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔