چنئی// تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے جمعہ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان / وکٹ کیپر اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اسٹالن نے ٹویٹ کیا، “ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سی ایس کے کے کپتان ایم ایس دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد۔انہوں نے کہا “آپ کی کامیابیوں اور آپ کی خاکساری نے پورے ہندوستان میں بے شمار نوجوانوں ( خاص طور پر بیک گراونڈ سے آنے والے نوجوانوں ) کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔