سرینگر//اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سری نگر میں منعقدہ انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ دوسرے دن ٹیموں کے کچھ دلچسپ نمائش کے ساتھ جاری رہا۔ 6 میچز شیڈول کیے گئے تھے جن میں 4 مرد اور 2 خواتین ٹیمیں شامل تھیں۔ گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی صفا پورہ،زنانہ کالج نوا کدل، سری پرتاپ کالج،ڈگری کالج چرای شریف ،کالج آف فزیکل ایجوکیشن گاندربل ،ایس ایم اقبال کالج،زنانہ کالج اننت ناگ اوراسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے ۔