عظمیٰ نیوز سروس
اونتی پورہ//ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن سپورٹس، اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں سابق نے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن نے صفر کے مقابلے میں2گولوں سے کامیابی حاصل کی۔ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسر منظور احمد ملک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال مہمان ذی وقار تھے۔ 10 دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں نے حصہ لیا۔