غزہ //یو این آئی//مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کے ساتھ رات بھر ہونے والی جھڑپ میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کو گولی لگی ہے ۔ مغربی کنارے کے نابلس کے نواحی گاؤں ‘بیت اِبا’ میں کل رات اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 40 فلسطینی زخمی ہوئے ۔ یہ لوگ فائرنگ اور آنسو گیس کے گولوں کی وجہ سے زخمی ہوئے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں کوہ صبیح پر فلسطینی اور اسرائیلی افواج کے درمیان تقریبا روزانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ فلسطینی شہری ایک نئی یہودی بستی کی تعمیراور فلسطینی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔