یروشلم//اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے پیش امام شیخ عکرمہ صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خفیہ اداروں کے ہمراہ یروشلم کے مفتی اعظم شیخ عکرمہ کے گھر کا محاصرہ کیا اور بغیر کسی وجہ کے مسجد اقصی کے پیش امام کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے شیخ صابری پرپہلے بھی مسجد اقصی کے احاطے میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔