جموں//جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی )نے واضح کیا ہے کہ اِس وقت اساتذہ کی کوئی اسامی بورڈمیں زیر اِلتوأ نہیں ہے اور نہ ہی اَساتذہ کے کسی بھی دوسرے عہدے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن سے کوئی اِنڈنٹ موصول ہوا ہے۔ بورڈ نے ان خبر وں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں 5000 سے زائد تدریسی اَسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ایم ایچ آر ڈی نے اِنتخابی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2017 میں 2154 اَسامیوں کو پُر کرنے کے لئے بورڈ کو بھیجی تھی جس میں 14 اَضلاع کے لئے جنرل لائن ٹیچر ، سائنس / ریاضی اَساتذہ اور اردو اساتذہ کی اسامیاں شامل ہیں۔بعد ازاں بورڈ نے اِن اسامیوں کو نوٹس نمبر06 کا 2017 (آئٹم نمبر 1۔1-42) مشتہر کیا تھااور اہل امید واروں کے امتحانات لے کر 2154 اسامیوں کی سلیکشن فہرست کو حتمی شکل دے کر جے کے ایس ایس بی کی ویب سائٹ www.jkssb.nic.inپر شائع کی تھی۔اِس کے بعد رسمی مراحل کی تکمیل کے بعد مارچ 2019 کے مہینے میں اِنڈنٹنگ ڈیپارٹمنٹ ( محکمہ سکولی تعلیم ) کو اِرسال کردی گئی۔اِس وقت جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے پاس اَساتذہ کی کوئی اسامی زیر التوأ نہیں ہے۔ مزید برآں بورڈ نے آگاہ کیا کہ اساتذہ کی مذکورہ بالا یا کسی بھی دوسری اَسامیوں کے لئے محکمہ کوئی نیا انڈیٹ نہیں ملا ہے۔