اودہم پور//جے کے آر ای ٹی ۔اساتذہ کے ایک وفدنے زیر قیادت سینئر وائس ۔چیئرمین بھوپیندر سنگھ ،ریاستی صلاح کار وجے چلوترہ ، ریاستی کارڈی نیٹر پریتم دھیمان اور ضلع صدر کلدیپ کٹوچ سی ای او اودہمپور سے ملاقات کی اور انہیں زونل و ضلع سطع پر تدریسی عملہ کے مسائل سے واقف کیا ۔ ایک بیان کے مطابق مسائل میں باقی ماندہ گریجویٹRET کی ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے دفتر میں زیر التوا پڑی ہوئی فائلیںٹیچر گریڈ کے لئے منتقل کرنے کو پیش کرنا ،RET's کی تمام ریگولائزیشن کی فائلیں ،جنھوں نے پانچ سال کی مدت مکمل کی ہو ،کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے دفترکو پیش کرنا، تاکہ انکو باقاعدہ بنایا جا سکے ،اساتذہ کو بقایاجات شفاف ڈھنگ سے ادا کرنا، تمام زیڈ ای اوز اور ڈی ڈی اوز کو اساتذہ کی تنخواہ ہر مہینہ کے پہلے ہفتہ میں ادا کرنے کی ہدایت دینا ، ٹیچر گریڈ۔II کے حق میں ماہ جنوری، فروری، اور مارچ کے بقایاجات ادا کرنا وغیرہ شامل تھا۔چیف ایجوکیشن افسر نے وفد کو بغور سُننے کے بعد کہا کہ ٹیچر گریڈII کے کیلئے فقط 25 فائلیں التو ا میں پڑی ہوئی ہیںاور کہا کہ عنقریب ہی اُن تمام اساتذہ کے لئے Post facto permission جاری کیا جائے گا جنھوں نے اسکے لئے درخواست گُذاری کی ہو۔سی ای او نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے دیگر مطالبات بھی جلد ہی حل کئے جائیں گے۔سرجیت سنگھ ،روی کانت شرما ،سنجیو گلیریا، روی کمار،سدیش کمار، سریندر کھجوریہ ،رندیپ سنگھ ،انگریز سنگھ ،جگدیش کمار،درگا سنگھ ،سنجے کمار،گھار سنگھ ،ہوشیار سنگھ و دیگران بھی وفد میں شامل تھے۔