اردب//اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے گزشتہ روز ملک میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر سابق وزیراعظم کے استعفے کو قبول کرنے کے بعد آج نئے وزیر اعظم کو تعینات کردیا۔کابینہ کے رکن، ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ، ورلڈ بینک کے سابق سینیئر حکام عمر الزاز نے ہانی الملقی کو تبدیل کرتے ہوئے یہ عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے میوساچوسٹس اسنٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے 2002 سے 2006 کے دوران تعلیم حاصل کی جس کے بعد 2006 سے 2010 تک انہوں نے ورلڈ بینک کی جانب سے لبنان کے مینیجر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیے۔بعد ازاں عمر الزاز 2011 سے 2012 تک اردن واپس آکر سوشل سیکیورٹی کارپوریشن کے سربراہ تعینات ہوئے۔یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ عمر الزاز کو کتنے اصلاحاتی مینڈیٹ دیا جائے گا کیونکہ پالیسی کے امور پر حتمی فیصلے کا اختیار صرف کنگ عبداللہ کے پاس ہے اور وہ وہ سیاسی حکومت سے بالا طاقت کے حامل ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ حکومتوں کو تنقید کے بعد برخاست کرتے رہے ہیں۔عمر الزاز کی تعیناتی کے لیٹر میں جامع طور پر ٹیکس نظام پر نظر ثانی کرنے اور نئے ٹیکس بل کو پارلیمنٹ، یونین اور دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔