ارجنٹائن کی نائب صدر | بدعنوانی کے جرم میں نااہل قرار

بیونَس آئرس//ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس کِرچنر کو بدعنوانی میں قصوروار پائے جانے پر تاحیات نااہل قرار دے کر 6 سال قید کی سزا دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی ایک عدالت نے نائب صدر کرسٹینا فرنانڈس ڈی کِرچنر کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے ، اس فیصلے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔اے ا ٓر وائی نیوز کے 69 سالہ فرنانڈس کو ایک دوست کو عوامی کام کے ٹھیکے دینے پر ‘دھوکا دہی پر مبنی انتظامیہ’ کا قصور وار پایا گیا، تین ججز کے پینل نے کرسٹینا کو سزا سنائی۔عدالت نے کہا کہ کرسٹینا فرنینڈس نے اپنے دورِ صدارت میں لاکھوں ڈالر کا غبن کیا، نائب صدر پر سڑکوں کے منصوبوں پر رشوت لینے کا بھی الزام ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ سزا ہونے کے باوجود نائب صدر کے جیل میں رہنے کا امکان نہیں ہے ، کرسٹینا کو اپنی حکومتی ذمہ داریوں کی وجہ سے کچھ استثنیٰ حاصل ہے اور توقع ہے کہ وہ اپیلوں کا ایک طویل عمل شروع کریں گی۔کرسٹینا پر تاحیات عوامی عہدے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، لیکن وہ نائب صدر کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھیں گی، جب تک یہ مقدمہ اعلیٰ عدالتوں میں چل رہا ہے ۔