عظمیٰ نیوزسروس
ادھمپور//14ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقعہ پریہاں کرکٹ مقابلہ منعقد ہوا۔سخت مقابلے میں ڈی ایم11نے ڈی وائی ایس ایس ادھمپور کوہرایا۔13اورزکے میچ میں ڈی ایم 11کے کپتان مدثر یعقوب زرگر اورڈی وائی ایس ایس کے درمیان ٹاس ہوا۔ڈی وائی ایس ایس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور119رن بنائے اور اس کے 6وکٹ گرے۔ڈی ایم11نے پہلے اورمیں ایک وکٹ کھوئی ،جبکہ راجندرڈنگرا نے 24گیندوں پر47رن بنائے ۔جبکہ پرویز نے 25اورساحل ورما نے 14رن بنائے ۔ راجندرڈنگر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ڈی ایم 11نے آسانی کے ساتھ ڈی وائی ایس ایس کے ہدف کوحاصل کرکے یہ میچ اپنے نام کیا۔ڈپٹی کمشنر ادھمپور سلونی رائے نے فاتح ٹیم کو مبارکباددی ۔