نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 29 اکتوبر کو اٹلی اور برطانیہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ بالترتیب جی-20 کے اجلاس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی 26) میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وہ اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے ۔دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 29 سے 31اکتوبر تک اٹلی میں ہوں گے۔