Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اترپردیش کی ترقی مرکز سے بہتر تال میل والی حکومت سے مشروط:مودی | ڈبل انجن کی حکومت نے کورونا وبا کاڈٹ کا مقابلہ کیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 13, 2022 12:10 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
قنوج// وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں ایکسپریس وے سمیت دیگر بڑی پروجکٹوں کی کامیابی کے پیچھے مرکز اور ریاستی حکومت میں بہتر تال میل کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے رائے دہندگان سے ریاست میں ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی حکومت بنانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے مرکزی اسکیمات سے استفادے کے لئے یوپی میں بہتر تال میل والی حکومت کو ناگزیر قرار دیا۔مودی نے ہفتہ کو قنوج کے تروا اسمبلی حلقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں گذشتہ پانچ سالوں میں ایکسپریس وے اور ندی جوڑو پروجکٹس سمیت دیگر اہم کاموں کی کامیابی کے پیچھے ڈبل انجن کی حکومت کو اہم وجہ بتایا۔ انہوں نے کہا‘یہ ڈبل انجن کی حکومت ہی ہے جس کی وجہ سے 100سال کے سب سے بڑے بحران، کورونا وبا کا یوپی نے ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ اگر یہ بحران سال 2017 سے پہلے ان اقربا پروری کے حاموں لوگوں کے اقتدار میں آیا ہوتا تو اترپردیش کو بہت بڑی پریشانی سے گذرنا پڑتا۔انہوں نے کہا‘آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت لاکھوں مریضوں کو مفت علاج ملا۔ کیونکہ یہاں ڈبل انجن کی حکومت ہے ۔ دہائیوں پرانی سینچائی پروجکٹوں کو پورا کیا گیا۔ ہر گھر جل اسکیم کا کام ہوا۔ کیونکہ یہاں ڈبل انجن کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مخالف پارٹیوں کے بڑبرے انتخابی وعدوں کے پیچھے بھی یوگی حکومت کے ذریعہ کئے گئے تاریخی فلاحی کام ہیں۔مودی نے ایس پی حکومت کو کنبہ پروری والی پارٹی قرار دیتے ہوئے اس کو جم کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور کین بیتوا لنک پروجکٹ جیسے بڑے پروجکٹوں کی وجہ سے ہی پریوار وادی لوگ بڑے بڑے اعلانات کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا‘اترپردیش کی ترقی تبھی ہوسکتی ہے جب مرکز کے ساتھ بہتر تال میل والی حکومت ہو۔انہوں نے آگاہ کیا‘یہ ڈبل انجن کی حکومت ہے جو وباد کے اس وقت میں گذشتہ کئی مہینوں سے غریبوں کو مفت اناج فراہم کررہی ہے ۔ یوپی کے غریب یہ یاد رکھیں کہ ان کنبہ پروری کے حامی لوگوں کی آنکھوں میں غریب فلاح کی اسکیمات چبھ رہی ہیں۔ انہوں نے ایس پی کا نام لئے بغیر طنز کستے ہوئے کہا‘ ہمارے ملک کی اقربار پروری والی پارٹیوں نے جمہوریت کی منشی کو ہی بدل دیا۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ‘پریوار کا، پریوار کے لئے ،پریوار کے ذریعہ حکمرانی’۔وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ سیاسی کنبہ پرواری کا نقصان قنوج کے عطر کاروبار کو بھی بدعنوانی کی شکل میں اٹھانا پڑا ہے ۔ ان کی غلط پالیسیوں کا ایک گواہ قنوج کا عطر کاروبار بھی ہے ۔ انہوں نے اپنے بدعنوانی سے اپنے کالے کارناموں سے یہاں کے عطر کاروبار کو بدنام کیا۔ انہوں نے عطر کو کرپشن سے جوڑا۔ہم عطر کو گلوبل برانڈ بنانے میں کوشاں ہیں۔دنیا میں قنوج کے عطر کا ڈنکا بجے اس کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم گنگا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے جہاں سیور ٹریٹمنٹ بنا رہے ہیں وہیں انہوں نے گنگا کو بھی نہیں چھوڑا اور اسے بدعنوانی کا مرکز بنا دیا۔انہوں نے یا دلایا کہ اس وقت کی ہریش راوت حکومت نے گنگا کو کان کنی کے لئے نہر قرار دے دیا تھا۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ کانگریس اس بار بھی الیکشن میں جو وعدے کررہی ہے وہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے بس۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس غریبی ہٹانے کی بات کررہی ہے لیکن اس کی پالیسی غریبی ہٹانے کے بجائے غریبوں کو ہٹانے کی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت میں ریاست کی چوطرفہ ترقی ہوئی ہے ۔ریاست میں چار میڈیکل کالج کھولے گئے ہیں۔چار دھام اور آل ویدر روڈ کی ترقی کی گئی ہے ۔ان کی حکومت نے کورونا کی وبا کے باوجود ملک میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ہی غریب کنبون کو مفت راشن دینے کا کام بھی کیا ہے ۔مسٹر مودی نے کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رہنماؤں نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ویکسین کی مخالفت کی اور اسے بدنام کیا۔ان کی منشا تھی کہ اس کا کریڈٹ مجھے (مودی)کونہ ملے ۔انہوں نے آگے کہا کہ یہ دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہے اور پروت مالا اور مانس کھنڈ پروجیکٹ کے تحت ریاست کی چوطرفہ ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پروت مالا پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کی جا سکے گی۔ ساتھ ہی روپ وے کی بھی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی اتراکھنڈ کی مشہور پھولوں کی وادی کو بھی روپ وے سے جوڑا جائے گا۔انہوں نے آگے کہا کہ اودھم سنگھ نگ رمیں ایک منی انڈیا کی جھلک ملتی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

برصغیر

جنرل انیل چوہان نائب صدر سے ملاقی

May 13, 2025
برصغیر

خواتین کے آگے آنے سے سماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

May 13, 2025
برصغیر

آپریشن سندور | 70ممالک کے سفارت کاروں کو آگاہ کیا گیا

May 13, 2025
برصغیر

فوجی کارروائیاںاور سرحدی صورتحال | وزیر دفاع کو فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے آگاہ کیا

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?