عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے انڈر25کھلاڑی ناصر لون قومی کیمپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق ناصر لون کو قومی سلیکشن کمیٹی نے بی سی سی آئی کی طرف سے قومی کرکٹ اکیڈیمی بنگلور کی طرف سے منعقدہ آل راونڈر کیمپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔کیمپ 28اگست سے 6ستمبر تک بنگلور میں منعقد ہورہا ہے ۔
ناصر لون ایک تیز رفتار گیند باز اور بلے باز ہیں ۔