عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//72 ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ جموں میں جموں کشمیر پولیس کے زیر اہتمام جاری ہے۔اس سلسلے میں بدھ کوکیرالہ پولیس کا مقابلہ ریلوے پروٹیکشن فورس کے ساتھ ہوا۔میچ کیرالہ پولیس نے 5-0 سے جیتا ۔دوسرا میچ ہریانہ پولیس اور BSFکے درمیان کھیلا گیا ۔بی ایس ایف نے 7-1 سے میچ جیتا ۔ایک اور میچ ایس ایس بی اور چھتیس گڑھ پولیس کے درمیاں کھیلا گیاجوSSB نے14-0 سے جیت لیا۔اسی طرح چندی گڑھ پولیس بمقابلہ گجرات پولیس میچ گجرات نے 2-0 سے جیتا ۔اتر پردیش پولیس اور اتراکھنڈ پولیس کے درمیاں میچ اتر پردیش پولیس نے 15-0 سے جیتا۔ہماچل پردیش پولیس اور تمل ناڈو پولیس کے درمیان مقابلہ تمل ناڈو پولیس نے 5-0 سے جیتا۔اس دوران خواتین مقابلے میںمہاراشٹر پولیس کاگجرات کے ساتھ آخری اطلاعات تک مقابلہ جاری تھا۔