عظمیٰ نیوز سروس
جموں // جموںو کشمیر پولیس کے زیر اہتمام جموں میں 72ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپیئن شپ کے نویں دن پہلا سیمی فائنل سی آئی ایس ایف اور پنجاب پولیس کے درمیان کھیلا گیا۔ پنجاب پولیس نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے میچ جیتا۔دوسرا سیمی فائنل میچ بی ایس ایف نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے 4-2 سے جیتا۔منیش کمار جونیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تیسرا میچ (خواتین ٹیم)تمل ناڈو پولیس بمقابلہ اوڈیشہ پولیس ہوا ۔اوڈیشہ پولیس نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے میچ جیتا۔چوتھا میچ خواتین ٹیم)سی آر پی ایف اورایس ایس بی کے مابین کھیلا گیا ۔یہ میچ CRPF نے 2-0 سے جیتا۔میچ کے کھلاڑی سپریا منڈو کو جونیئر نمبر قرار دیا گیا۔