آل انڈیا فارورڈ بلاک امیدوار کی بفلیاز سے واپسی مغل روڈ کی بندش کا شاخسانہ،اب جموں سے اننت ناگ کیلئے روانہ

 عظمیٰ نیوزسروس

سرنکوٹ//آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے امیدوار اننت ناگ راجوری مغل روڈکے راستے اننت ناگ جانا چاہتے تھے مگر بفلیاز کے مقام سے ان کو واپس ہونا پڑا کیونکہ مغل روڈ بند ھے جسکی وجہ سے انہیں جموں کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی کے امیدوار جاوید چوہدری نے کہا کہ مغل روڈ ضلع پونچھ کی عوام و امیدواروں کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ مغل روڈ پر انتظامیہ مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انکاکہناتھاکہ ایک طرف جہاں امیدوار کو الیکشن کمپین کرنی ہے،وہیں دوسری طرف کچھ پارٹیوں نے الیکشن کی تاریخ پیچھے کرنے کے لئے الیکشن کمشنر کو گوہار لگائی ہے تو کچھ کہتے ہیں الیکشن مقرر وقت پر ہوناچاہیے مگر ضلع انتظامیہ پونچھ و مغل روڈ انتظامیہ کی ڈھیلی پالیسی سے کیا واضح ہو رہا ہے اسکی طرف الیکشن اتھارٹی کو متوجہ ھونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مغل روڈ کو فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مغل روڈ پر کوئی متحرک افسرتعینات کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکا کنٹرول بھی ضلع شوپیان کے ہاتھ میں دے دیا جائے کیونکہ ضلع پونچھ میں کوئی بھی کام کر کے راضی نہیںہے۔