سڈنی //آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ایک مضافاتی علاقے وائمبیلا میں پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک پراپرٹی میں لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر 4 پولیس افسر وہاں پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے خاتون سمیت 2 نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں ا?کر 58 سالہ پڑوسی بھی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ ا?ور خاتون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک پولیس افسران کی شناخت 26 سالہ میتھیو ا?رنلڈ اور 29 سالہ رشل مک کرو کے نام سے ہوئی جبکہ 58 سالہ پڑوسی ایلن ڈائر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔ہلاک ہونے والے حملہ ا?وروں میں لاپتہ شخص سابق اسکول پرنسپل 46 سالہ ناتھانیل ٹرین، اس کا بھائی 47 سالہ گارتھ ٹرین اور 45 سالہ بھابھی اسٹیسی گارتھ ٹرین شامل ہیں۔
ا?سٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسے انتہائی دل شکن واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ ریاست میں پولیس افسران نے منگل کی صبح کہا کہ ریاست میں شوٹنگ کے واقعے کی بڑے پیمانے پر تفتیش جاری ہے ۔اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ ہلاک ہوئے تھے ۔ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر ویسٹرن ڈاونس میں پیش آیا۔ واقعے کے وقت چار پولیس افسران ایک لاپتہ شخص کی تفتیش کے سلسلے میں ویمبیلا میں وینس روڈ پر ایک عمارت کی تلاشی لے رہے تھے ۔جب پولیس اہلکار عمارت کے قریب پہنچ رہے تھے تو وہاں چھپے دو مسلح مجرموں نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار دی۔ اس کے ساتھ ایک عام شہری کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہیں اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
آسٹریلیا میں فائرنگ | 2 اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک