ڈوڈہ//پولیس نے 'آزادی کا امرت مہا اتسو منانے کے سلسلہ میں ڈوڈہ کے گندوہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جو کا افتتاح ہفتہ کے روز ایس ڈی پی او شہزادہ کبیر متو نے تحصیلدار ارشاد احمد و میجر سدھارتھ کی موجودگی میں کیا۔س موقع پر بولتے ہوئے ایس ڈی پی او نے کہا کہ ڈی آئی جی ڈاکٹر سنیل گپتا و ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد کی زیر نگرانی پولیس کی جانب سے آزادی کا امرت مہا اتسو کے سلسلے میں ضلع میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود انسانی نشو و نما کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو ڈی آئی جی و ایس ایس پی انعامات سے نوازیں گے۔