یو این آئی
دبئی// ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کے بعد دنیا کے بہترین ٹیسٹ گیند باز بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نے ہم وطن روی اشون اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا کو پیچھے کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے ۔
وشاکھاپٹنم میں دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹیں لینے والے بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گیند بازوں کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں تین مقام چڑھ کر ٹیم کے ساتھی روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ اشون ایک ہی میچ میں ہندوستان کے لیے صرف تین وکٹیں لے سکے اور ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں دو مقام گر کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ بمراہ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ کرنے والے ہندوستان کے چوتھے اور پہلے تیز گیند باز ہیں۔ اس سے پہلے آر اشون، رویندر جڈیجہ اور بشن بیدی یہ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں۔بمراہ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں چھلانگ لگانے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی نہیں ہیں۔