وشنگٹن//یو این آئی// امریکہ میں پیش آنے والے سانحہ نائن الیون کے متاثرین نے صدر جوبائیڈن سے واقعے سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات سامنے لانے تک برسی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا نے امریکی صدر سے سانحہ سے متعلق دستاویزات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک صدر یہ دستاویزات سامنے نہیں لاتے وہ سانحہ کی یادگار اور برسی کی تقریبات سے دور رہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں1800افراد کی جانب سے ایک خط پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جس میں امریکی صدر سے دستاویزات جاری کرنے مطالبہ کیا گیا جب کہ خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں یقین ہے اس سانحہ میں سعودی حکام کی منصوبہ بندی شامل ہے ۔