سرینگر//حکومت نے جمعرات کو 7 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ان میںڈی جی پی جیل خانہ جات ، جموں و کشمیر سمیت دیگرمتعدد پولیس افسران شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ، وی کے سنگھ (آئی پی ایس) ، ڈی جی پی جیل خانہ جات ، کوتبدیل کرکے کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس و سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف تعینات کردیا گیا ہے۔ کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس و سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کے عہدے کو تب تک ڈائریکٹر جنرل کی عہدے کے برابر حیثیت دی گئی ہے،جب تک وی کے سنگھ اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ڈاکٹر بی سرینواس کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس و سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کو تبدیل کرکے ڈی جی پی جیل خانہ جات ، تعینات کیا گیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ احکامات تک ڈائریکٹر ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ، کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ،آر آر سوین کو ڈی جی پی کی گریڈ میں ترقی دینے پر ، خصوصی ڈی جی ، سی آئی ڈی تعینات کیا گیا۔ اے ڈی جی پی سی ای ڈی ، کے عہد کو بھی ڈی جی پی کے عہدے اور رتبے کے برابر تب تک قرار دیا گیا جب تک وہ مذکورہ افسر کے پاس ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرمڈ پولیس اے کے چودھری کو ڈی جی پی کی گریڈ میں ترقی دینے پر ، تبادلہ کر کے سپیشل ڈائرکٹر جنرل کرائم ، تعینات کردیا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی کرائم ، کے عہدے کو ا ے ڈی جی پی کے عہدے اور رتبے کے برابر قرار دیا گیا جب تک وہ مذکورہ افسر کے پاس ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کارڈینیشن پولیس ہیڈ کوارٹرایس جے ایم گیلانی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل آرمڈ تعینات کیا گیا۔اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر عبدالغنی میر جن کے پاس پولیس ہیڈ کوارٹر کا ، اے ڈی جی پی کا اضافی عہدہ بھی ہے، کو تبدیل کرکے پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ، جبکہ اس اضافی چارج سے دیپک کمارکو فارغ کردیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس جموں مکیش کمار کو ترق دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے تاہم انہیں اپنی جگہ خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے،اور جب تک یہ عہدہ مذکورہ افسر کے پاس ہے،اس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے منصب کے مساوی مرتبہ دیا گیا ہے۔ آئی جی پی کرائم ،ایم کے سنہا ، کو اے ڈی جی پی منصب پر ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا۔آئی جی پی آرمڈ دنیش رانا کو ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹر کارڈی نیشن تعینات کیا گیا۔