سرینگر// ریاستی حکومت9اپریل کو سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے سامنے پیش کرنے میں ناکامی کے بعد حقوق کمیشن نے یہ رپورٹ25جولائی کو پیش کرنے کی ہدایات صادر کیں۔ انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن میں چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے صوبائی کمشنر کشمیر او ر ریاستی پولیس کے سربراہ کو9مئی کو پیش آئے واقعات کے وران شہری ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس ضمن میں صوبائی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کو29مئی کو بشری حقوق کے مقامی کمیشن کے سامنے یہ رپورٹ پیش کرنی تھی،تاہم وہ رپورٹ میں کرنے میں ناکام رہیں۔چونکہ انسانی حقوق کمیشن کا دفتر10جون سے3جولائی تک گرمائی تعطیلات کی وجہ سے بند رہے گا،اس لئے کمیشن نے سرکار کو یاد دہانی کراتے ہوئے آئندہ ماہ25جولائی کو کیس کی سماعت کے دوران پیش کرنے کے احکامات صادر کیں۔ واضح رہے کہ 9اپریل کو سرینگر پارلیمانی حلقے میں ضمنی پارلیمانی انتخابات کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوںپر سینٹر فار پیس اینڈ پرو ٹیکشن ایم ایم شجاع نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایاتھاجبکہ کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے 11 اپریل کو ان واقعات کو نوٹس لیا۔
۔9اپریل کو ہوئی ہلاکتوں کا معاملہ
