راجوری //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے راجوری ضلع میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سمگلروں سے 800گرام ہیروئن ضبط کر کے سمگلروں کو موقعہ سے ہی گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری پولیس پوسٹ کی ایک ٹیم کی جانب سے ٹنڈول کے قریب لگائے گئے ناکے کے دوران 2افراد کو مشکوک حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے دوران پولیس اہلکاروں نے ان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔گرفتار کئے گئے دنوں افراد کی شناخت مختار احمد ولد گلزار حسین سکنہ لام او ر محمد کبیر انجم ولد محمد احمد سکنہ موریاں منجا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔دونوں سمگلروں کی تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے 800گرام ہیروئن نما اشیاء برآمد کی گئی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 378/2021پولیس سٹیشن راجوری میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
۔800گرام ہیروئن سمیت 2گرفتار
