کنگن//80روز تک بند رہنے کے بعد 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ کو یکطرفہ طور پر ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتکا جیوتشنا نے ایس ایس پی گاندربل کے ہمراہ سونہ مرگ میں گاڑیوں کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ صبح چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک سونہ مرگ سے لداخ کی طرف 680گاڑیوں کو روانہ کیا گیا جس میں 450مسافر اور 230ہلکی گاڑیاں شامل تھیں۔ شاہراہ پر ابھی صرف یکطرفہ طور پر ہلکی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔ادھر کرگل اور دراس میں تازہ سبزی کی کافی قلت موجود تھی لیکن جب سبزی سے لدی ہوئی گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں تو دوکانداروں نے اپنی دوکانیں سجائیں۔ فی الحال باری باری ایک ایک دن کیلئے گاڑیاں چلیں گی۔