سرینگر// اِنتظامی کونسل میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموں پاور ڈسٹر ی بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) اور کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( کے پی ڈی سی ایل ) کو سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ عملانے کو منظور ی دی گئی ۔جموں وکشمیر میں سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کے تحت 6لاکھ سمارٹ / پری پیڈ میٹر آر اِی سی پی ڈی سی ایل کے ذریعے نصب کئے جائیں گے، جو کہ مرکزی وزارت بجلی کا رورل الیکٹریکشن کارپوریشن کی مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے ۔ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام ( پی ایم ڈی پی ) کے تحت جموںاور سرینگر میںفی الحال 2لاکھ سمارٹ میٹر لگائے جارہے ہیں۔ ’’تجدید شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم‘‘بنیادی طور پر بجلی شعبے میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ مالی اور آپریشنل طور پر مؤثر تقسیمی شعبے کے ذریعے صارفین کو بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے۔سمارٹ میٹر سے میٹرنگ ، بِلنگ اور کلیکشن میں شفافیت لائی جائے گی جو بجلی کے نقصانات کو کم کرے گا اور صارفین کو معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںوکشمیر بجلی کی تقسیمی شعبے میں صارفین کی کل تعداد تقریباً21لاکھ ہے جن میں سے میٹرڈ صارفین صرف 50فیصد ہیں ۔ بغیر میٹر صارفین کی پیمائش اے ٹی اینڈ سی کے بڑے نقصانات کی بنیادی وجوہات ہیں جو کہ جموںوکشمیر میں قومی اوسط 22فیصد کے مقابلے میں 50 فیصد ہیں۔