سرینگر// ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند 8افراد کی رہائی کا حکم دیا ۔جسٹس علی محمد ماگرے نے پرویز احمد بٹ ساکن غالب آباد ایچ ایم ٹی ،عاصف خورشید ساکن قلم آباد کپوارہ اور باسط احمد بیدار ساکن کیموہ کولگام کے کیسوں کی شنوائی کے دوران ان پر لگائے گئے پی ایس اے کو کالعدم قرار دیا ۔ پرویز احمد بٹ 8ستمبر2019جبکہ عاصف احمد 16اگست 2019اور ر باسط احمد 14اگست2019سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پابند سلاسل تھے ۔عدالت نے ان تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔اسی دوران جسٹس تاشی ربستان نے ایک اور کیس کی شنوائی کے دوران پی ایس اے
کے تحت نظر بند 5افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے محمد اکرم نجار ساکن بچھروکرالہ گنڈ کپوارہ ،محمد شفیع اتیو ساکن ایودورہ شیری بارہمولہ ،معرفت احمد میر ساکن کنگہ ڈورہ بیروہ بڈگام ،سجاد احمد ڈار ساکن میتھن چھانہ پورہ سرینگر اور شبیر احمد صوفی ساکن مازہامہ ماگام بڈگام پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ۔