سرینگر// انتظامیہ نے کواپریٹو سو سائٹیوں میںاسسٹنٹ رجسٹراروں کے تحریری امتحانات کیلئے 78 مبصرین کو تعینات کیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جموں اور سرینگر کے مختلف امتحانی مراکز میں12دسمبر کو منعقد ہونے والے تحریری امتحانات کیلئے ان مبصرین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔سرینگر کے مختلف مراکز میں38مبصرین تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ جموں کیلئے 40مبصرین کی تعیناتی رہے گی۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن،ان مبصرین کی اصل تعیناتیاں کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔