بانہال //کورونا کی دوسری لہر کے دوران 7ہفتوں تک ٹرین سروس بند رہنے کے بعد اسے آج جزوی طور چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بانہال بارہمولہ ریل سروس آج یعنی یکم جولائی سے 50فیصد مسافروں کے ساتھ دوبار پٹری پر لوٹ آئے گی ۔ تاہم ٹرین صرف بانہال سے بڈگام تک چلے گی جبکہ بڈگام سے بارہمولہ تک سروس فی الحال معطل رہے گی ۔ اس طرح سات ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد یکم جولائی سے بانہال سے بڈگام تک جزوی طور پر ریل خدمات بحال ہو رہی ہے ۔ محکمہ ریلوے کے مطابق صبح اور شام کے اوقات ریل سروس کو بانہال سے بڈگام تک چلنے کی اجازت ہو گی تاہم بارہمولہ تک ریل خدمات تاحکم ثانی معطل رہیںگے ۔ انہوںنے بتایا کہ ایک گاڑی صبح بڈگام سے بانہال کی جانب روانہ ہو گی جبکہ دوسری شام کے اوقات میں روانہ ہو گی ۔ خیال رہے کہ 10مئی کو بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا ۔