راجوری //محکمہ دیہی ترقی کے خلاف لمیڑی نوشہرہ کے لوگوںنے احتجا ج کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ سات سال قبل ہوئے کاموں کی اجرت آج تک واگزار نہیں کی گئی ۔ انہوںنے بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے دفتر کے باہر جمع ہوکر محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ان افسران و ملازمین کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جو پچھلے پانچ چھ برسوںسے علاقے میں تعینات ہیں ۔ مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے سات سال قبل مہاتماگاندھی نریگا کے تحت کام سرانجام دیئے تھے جن کی اجرت آج تک واگزار نہیں ہوئی ۔ان کاکہناتھاکہ یہاں آنے والے ہر ایک افسر نے انہیں اجرت کی واگزاری کا یقین دلاتاہم آج تک یہ واگزار نہیں کی گئی جبکہ انہوں نے افسران سے لیکر سیاسی رہنمائوں تک ہر ایک کے دروازے کو دستک دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ان افسران و ملازمین کے خلاف تحقیقات کروائی جائے جو پچھلے پانچ سے چھ سا ل سے علاقے میں تعینات ہیں ۔ بعد ازآں بلا ک ڈیولپمنٹ افسر نے موقعہ پر پہنچ کر لوگوںنے بتایاکہ بقایا جات کا معاملہ پہلے سے ہی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرلیاجائے گا۔اسی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا ۔