۔7سالوں سے ٹھیکیداروں کی واجب الاد رقوم | فوری طور واگزار کی جائیں: غلام جیلانی پرزا

سرینگر//جموں کشمیرکنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ یکم فروری سے جو بجٹ اجلاش شروع ہورہا ہے، وہ خوش آئند ہے خاص کر وادی کشمیر کیلئے ،کیوں کہ یہاں کام کرنے کا ایک مقررہ سیزن ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مختلف محکمو ںمیں ٹھیکیداروں کی 2014سے رقومات  فراہم نہیں کئے گئے ہیں ۔ کارڈنیشن کمیٹی سربراہ غلام جیلانی پرزا نے کہا ہے کہ یکم فروری سے بجٹ اجلاس شروع ہور ہا ہے، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے،جموں کشمیر میں موسم سرما قریب 8ماہ تک رہتا ہے اور صرف چار مہینے تعمیراتی کام انجام دینے ہوتے ہیں اور اگر اس کیلئے پہلے سے رقم مختص ہوگی تو کام بخوبی انجام دیا جاسکتا ہے ۔ پرزا نے مزید بتایا کہ مختلف محکموں میں ٹھیکیداروں کی کروڑوں روپے کی بلیں التوا میں رکھی گئیں ہیں جن کو فوری طور پر واگذار کی جائیں۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ ٹھیکیداروں کے واجب الادا رقومات واگذار کرنے میں ذاتی دلچسپی لیں۔